15 ستمبر، 2024، 8:23 AM

غزہ کے موجودہ واقعات عصر حاضر کی سب سے بڑی غلطی ہیں، بوسنیا

غزہ کے موجودہ واقعات عصر حاضر کی سب سے بڑی غلطی ہیں، بوسنیا

بوسنیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ نے غزہ کے موجودہ واقعات کو عصر حاضر کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈینس بیچیراووک نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ غزہ کے موجودہ واقعات معاصر دنیا کی سب سے بڑی غلطی ہیں۔

انہوں نے استنبول کے دلماباغچہ پیلس کے صدارتی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں غزہ کی مخدوش صورت حال کے بارے میں کہا کہ غزہ میں شہریوں کا قتل عام جلد سے جلد بند کیا جائے اور فوری طور پر امن قائم کیا جائے۔

 بیچیراووک نے بوسنیا اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرا یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاحتی، تعلیمی اور صحت کے تعلقات کو فروغ دینا ممکن ہے اور آنے والے دور میں دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کا مشاہدہ کریں گے۔

News ID 1926652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha